![]() |
pakistan,
Multan, Emarkaz, Urdu, Poetry, Shop Online, Digital Maps, EShop, Emart, Craft,
bazar, blog, earn mony, adsense, adword
|
|
|
| فہرست | |||
|
افلاک سے آتا ہے نالوں کا جواب آخر افلاک سے آتا ہے نالوں کا جواب آخر کرتے ہيں خطاب آخر، اٹھتے ہيں حجاب آخر احوال محبت ميں کچھ فرق نہيں ايسا سوزو تب و تاب اوّل، سوزو تب و تاب آخر ميں تجھ کو بتاتا ہوں تقدير ْامم کيا ہے شمشير و سناں اول، طاؤ س و رباب آخر ميخانہ يورپ کے دستور نرالے ہيں لاتے ہيں سرور اول، ديتے ہيں شراب آخر کيا دبدبہ نادر، کيا شوکت تيموري ہو جاتے ہيں سب دفتر غرق مئے ناب آخر خلوت کي گھڑي گزري، جلوت کي گھڑي آئي چھٹنے کو ہے بجلي سے آخوش سحاب آخر تھا ضبط بہت مشکل اس سيل معافي کا کہہ ڈالے قلندر نے اسرار کتاب آخر علامہ اقبال
|
|||
|
|||