![]() |
pakistan,
Multan, Emarkaz, Urdu, Poetry, Shop Online, Digital Maps, EShop, Emart, Craft,
bazar, blog, earn mony, adsense, adword
|
|
|
| فہرست | |||
|
خرد کے پاس خبر کے سوا کچھ اور نہيں خرد کے پاس خبر کے سوا کچھ اور نہيں ترا علاج نظر کے سوا کچھ اور نہیں ہر اک مقام سے آگے ہے مقام ہے تيرا حيات ذوق سفر کے سوا کچھ اور نہیں گراں بہا ہے تو حفظ خودي سے ہے ورنہ گہري ميں آب گہر کے سوا کچھ اور نہیں رگوں ميں گردش خوں ہے اگر تو کيا حاصل حيات سوز جگر کے سوا کچھ اور نہيں عروس لالہ مناسب نہيں ہے مجھ سے حجاب کہ ميں نسيم سحر کے سوا کچھ اور نہیں جسے کساد سمجھتے ہيں تاجران فرنگ وہ شۓ متاع ہنر کے سوا کچھ اور نہیں بڑا کريم ہے اقبال بے نوا ليکن عطاۓ شعلہ شرر کے سوا کچھ اور نہيں علامہ اقبال اپناملتان ڈاٹ کام
|
|||
|
|||