pakistan, Multan, Emarkaz, Urdu, Poetry, Shop Online, Digital Maps, EShop, Emart, Craft, bazar, blog, earn mony, adsense, adword

AlQuran , Apnamultan,apna multan,pakistan,Mujtaba, 03336105018,Multan, All About Multan, PIA Schedule, Railway Timings, Prayer Timings, Google Search, Business Directory, Business Search, Education, BZU Multan, Govt. Colleges, Historical Places, Oldest City In the World, Mujtaba, Manmoji Web Developers, City of Saints

القران

اچھا معاملہ کرنا

اور تم اللہ تعالي کي عبادت کيا کرو اور اس کے ساتھ کسي چيز کو شريک مت کرو،اور والدين کے ساتھ اچھا معاملہ کرو اور اہل قرابت کے ساتھ بھي اور راہ گير کے ساتھ بھي،اور ان کے ساتھ بھي جو تمہارے مالکانہ قبضے ميں ہيں،بے شک اللہ تعالي ايسے شخصوں سے محبت نہيں کرتے جو اپنے کو بڑا سمجھتے ہوں، شيخي کي باتيں کرتے ہوں۔

[سورت النساء۔آيت نمبر 36]

تيار رہو

اے ايمان والو صبر کرو اور مقابلے ميں صبر کرو اور مقابلے کے ليے مستعد رہو اور اللہ تعالي سے ڈرتے رہو تاکہ تم پورے کامياب ہو۔

 [سورہ آل عمران آيت نمبر20 ]

حياتِ عيسٰي عليہ السلام

اور[ہم نے يہودپر لعنت]ان کے اس کہنے کي وجہ سے کہ ہم نے عيسٰي ابن مريم کو جو رسول ہيں اللہ کے، قتل کر ديا ہے، حالانکہ انہوں نے نہ اُنہيں قتل کيا، نہ اُنہيں سولي پر چڑھايا، ليکن اُنہيں شبہ ہو گيا اور جو لوگ ان کے بارے ميں اختلاف کرتے ہيں وہ غلط خيال ميں ہيں۔ان کے پاس اس پر کوئي دليل نہيں،بجز تخميني باتوں پر عمل کرنے کے،اور انہوں نے ان [عيسٰي عليہ السلام] کو يقيني بات ہے کہ قتل نہيں کيا۔

[سورت النساء آيت نمبر157 ]

ايسا ہر گز نہيں ہوگا

يہاں تک کہ جب ان ميں سے کسي[کے سر] پر موت [ آ کھڑي ] ہوتي ہے،اس وقت کہتا ہے،اے ميرے رب: مجھے دُنيا ميں پھر واپس بھيج ديجيے تاکہ ميں جس[ دُنيا ] کو چھوڑ آيا ہوں، اس ميں [ پھر جا کر ] نيک کام کروں، ہر گز [ ايسا ] نہيں [ ہوگا ] يہ [ اس کي ]ايک بات ہي ہے، جس کو يہ کہے جا رہا ہے۔

[سورت المومنون: آيات نمبر 100.99 ]

وعدہ سچا ہے

اے لوگو: اپنے رب سے ڈرو اور اس دن سے ڈرو جس ميں نہ کوئي باپ اپنے بيٹے کي طرف سے کچھ مطالبہ ادا کر سکے گا،اور نہ کوئي بيٹا ہي ہے کہ وہ اپنے باپ کي طرف سے ذرا بھي مطالبہ ادا کر دے۔ يقينٌا اللہ کا وعدہ سچا ہے،سو تمہيں دُنياوي زندگي دھوکے ميں نہ ڈالے اور نہ تمہيں دھوکے باز شيطان اللہ کے بارے ميں دھوکے ميں ڈالے۔

[سورہ لقمان : آيت نمبر 33 ]

غالب و برتر

اور وہي [اللہ ] اپنے بندوں کے اوپر غالب ہے، برتر ہے اور تم پر نگہداشت رکھنے والے [فرشتے ] بھيجتا ہے، يہاں تک کہ جب تم ميں سے کسي کو موت آپہنچتي ہے،اس کي روح ہمارے بھيجے ہو ئے [فرشتے ] قبض کر ليتے ہيں اور وہ ذرا کوتاہي نہيں کرتے۔

[سورہ الانعام ؛ آيت نمبر 61 ]

 
يہ صفحہ اپنے احباب کو بھيجيں تمام جملہ حقوق بحق من موجي ويب ڈويلپرز محفوظ ہيں