![]() |
pakistan,
Multan, Emarkaz, Urdu, Poetry, Shop Online, Digital Maps, EShop, Emart, Craft,
bazar, blog, earn mony, adsense, adword
|
|
|
| فہرست | |||
|
اپني جولاں گاہ زير آسماں سمجھا تھا ميں اپني جولاں گاہ زير آسماں سمجھا تھا ميں آب و گل کے کھيل کو اپنا جہاں سمجھا تھا ميں بے حجابي سے تري ٹوٹا نگاہوں کا طلسم اک رواۓ نيلگوں کو آسماں سمجھا تھا ميں کارواں تھک کر فضا کے پيچ و خم ميں رہ گيا مہرو ماہ و مشتري کو ہم عناں سمجھا تھا ميں عشق کي اک جست نے طے کر ديا قصہ تمام اس زمين و آسماں کو بيکراں سمجھا تھا ميں کہہ گئيں راز محبت پردہ دار يہاۓ شوق تھي فغاں وہ بھي جسے ضبط فغاں سمجھا تھا میں تھي کسي درماندہ رہرو کي صداۓ درد ناک جس کو آواز رحيل کارواں سمجھا تھا ميں علامہ اقبال اپنا ملتان ڈاٹ کام
|
|||
|
|||