![]() |
pakistan,
Multan, Emarkaz, Urdu, Poetry, Shop Online, Digital Maps, EShop, Emart, Craft,
bazar, blog, earn mony, adsense, adword
|
|
|
| فہرست | |||
|
بہت ديکھے ہيں ميں نے مشرق و مغرب کے ميخانے بہت ديکھے ہيں ميں نے مشرق و مغرب کے ميخانے يہان ساقي نہيں پيدا، وہاں بے ذوق ہے صہبا نہ ايراں ميں رہے باقي، نہ توراں ميں رہے باقي وہ بندے فقر تھا جن کا ہلاک قيصرو کسري يہي شيخ حرم ہے جو چرا کر بيچ کھاتا ہے گليم بو ذر و دلق اویس و چادر زہرا حضور حق ميں اسرافيل نے ميری شکايت کي يہ بندہ وقت سے پہلے قيامت کر نہ دے برپا ندا آئي کہ آشوب قيامت سے يہ کيا حکم ہے گرفتہ چينياں احرام و مکي خفتہ در بطحاۓ لبلب شيشہ تہذيب حاضر ہے مے لا سے مگر ساقي کے ہاتھوں ميں نہيں پيمانہ الا دبا رکھا ہے اس کو زخمہ ور کي تيز دستي نے بہت نيچے سروں ميں ہے ابھي يورپ کا واويلا اسي دريا سے اٹھتي ہے وہ موج تند جولاں بھي نہنگون کے نشيمان جس سے ہوتے ہيں تہ و بالا
علامہ اقبال
|
|||
|
|||